محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ24گھنٹوں میں چترال، شانگلہ، دیر، سوات، ملاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے جبکہ مری، گلیات، گجرات میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا مکان ہے، سندھ، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر میں گرج چمک کیساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان موجود ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی