i پاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج، سکیورٹی ہائی الرٹ، قیدی وین اور بکتربند گاڑی پہنچا دی گئیںBreaking

May 27, 2025

پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی اور کارکنان منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جمع ہو گئے۔ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کردئیے گئے۔پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ، جبکہ قیدی وین اور بکتر بند گاڑیاں بھی ہائی کورٹ کے باہر پہنچا دی گئیں۔ سکیورٹی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ 190 ملین پائونڈ کیس میں بانی تحریک انصاف کی سزا معطلی کی درخواست تاحال مقرر نہیں کی جا سکی، جس پر پارٹی میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ قیادت کا کہنا ہے کہ وہ ایک بار پھر عدالت سے کیس مقرر کرنے کی اپیل کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی