i پاکستان

سندھ کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا،بجٹ میں ورکس اینڈ سروسز کیلئے سب سے بڑا حصہ، 1 کھرب 39 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزBreaking

June 12, 2025

سندھ حکومت کی جانب سے نئے مالی سال 2025-26کا بجٹ آج(جمعہ کو) صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ناصر شاہ کی صدارت اجلاس میں بجٹ کو حتمی شکل دی گئی۔بجٹ دستاویزات کے مطابق ستاون صوبائی محکموں اور خودمختار اداروں کے لئے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 600 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سندھ کے بجٹ میں زراعت کیلئے تیرہ ارب ، اسکول ایجوکیشن کے لیے آٹھ ارب، جنگلات کے لیے چار ارب روپے، اورصحت کیلیے اکیاون ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔علاوہ ازیں صنعتوں کیلیے چار ارب ، آبپاشی کیلئے چھیانوے ارب، بلدیات کیلئے تیرہ ارب، منصوبہ بندی کیلیے سولہ ارب، ٹرانسپورٹ کیلئے ستاون ارب، ورکس اینڈ سروسز کیلئے ایک کھرب انتالیس ارب ، محکمہ داخلہ کیلئے گیارہ ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔سندھ کے بجٹ میں محکمہ خوراک کے لیے اکتالیس کروڑ روپے ، انسانی حقوق کیلیے تیرہ کروڑ روپے اور محکمہ اطلاعات کے لیے ستائس کروڑ روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی