پاکستان ورکرز فیڈریشن کی نیشنل جنرل کونسل کا اجلا س زیر صدارت محمد نسیم راؤ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں پاکستان ورکرز فیڈریشن کی ملحقہ یونینز کے نمائندگان اور ریجنل عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں قومی صنعتی تعلقات کمیشن (NIRC)، ایف ای ایس، ایس ڈی پی آئی، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے خصوس شرکت کی، اجلاس میں پاکستان ورکرز فیڈریشن کے الیکشن کا انتخاب عمل میں لایا گیا، انتخابی عمل میں تمام نیشنل جنرل کونسل کے ممبران نے اسد محمود کو مرکزی جنرل سیکرٹری، چوہدری عبدالرحمن عاصی کومرکزی چیئرمین اور شوکت علی انجم کو مرکزی صدر بلامقابلہ منتخب کیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائد مزدور پاکستان ورکرز فیڈریشن ناردرن پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان ورکرز فیڈریشن مزدوروں کی نمائندہ تنظیم ہے جس کا مقصد مزدوروں کے لیے فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، فیڈریشن میں جمہوریت کو فروغ دینا میری اولین ترجیح ہے اور آج الحمد اللہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فیڈریشن کے جمہوری عمل کو نہایت ہی شفاف اور جمہوری طریقے سے عمل میں لایا گیا ہے جس پر میں تمام عہدیداران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ نومنتخب قیادت ایمانداری، لگن اور جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے مزدوروں کے مسائل کو حل کیا جائے گا، انھوں نے مزید کہا کہ حالیہ بجٹ میں موجودہ حکومت میں ملازمین کو بالکل نظر انداز کیا ہے اور تنخواہوں میں نہ ہونے کے برابر اضافہ کیاگیا ہے
،کم ازکم اجرت اور ای او بی آئی کی پنشن میں اضافے کے حوالے سے کوئی تجویز نہیں پیش کی گئی جس سے مزدوروں میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے، پاکستان ورکرز فیڈریشن انشاء اللہ بہت جلد ملک تحریک احتجاج کا اعلان کرئے گی، انھوں نے کہا کہ پاکستان ورکرز فیڈریشن حقیقی مزدوروں کی تنظیم ہے، اس کے بعد نومنتخب جنرل سیکرٹری اسد محمود، چیئرمین عبدالرحمن عاصی اور صدر شوکت علی انجم نے کہا کہ ہم سب سے پہلے نیشنل جنرل کونسل کے نمائندوں کا شکریہ اداکرتے ہیں جنھوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا اور انشاء اللہ ہم اس اعتماد پر پورا اتریں گے، آج کے الیکشن میں پاکستان بھر کے مزدوروں نے نئی روایت قائم کی ہے اور موروثی سیاست کا خاتمہ کیا ہے، ہم آپ سے عہد کرتے ہیں کہ انشاء اللہ قائد مزدورچوہدری محمد یسین کے ویژن کو آگے لے کر چلیں گے اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے،اجلاس کے آخر میں نجکاری کے خلاف، کم از کم اجرت اور ای او بی آئی پنشن میں اضافے، موسمیاتی تبدیلیوں، فلسطین میں ہونے والے مظالم اور نسل کشی کے خلاف مذمت، صوبہ بلوچستا ن میں ٹریڈ یونینز پر لگائی گئی پابندیوں کے حوالے سے قراردادیں پیش کی گئیں جو کو نیشنل جنرل کونسل نے متفقہ طور پر منظور کر لیا اس کے علاوہ پاکستان ورکرز فیڈریشن سینٹرل پنجاب ریجن کے جنر ل سیکرٹری اسد الرحمن عاصی نے قرارد اد پیش کی کہ مزدور تحریک کے وسیع تر مفاد میں نیشنل جنر ل کونسل قائد مزدور چوہدری محمد یسین کو پاکستان ورکرز فیڈریشن کا سرپرست اعلی بنانے کی قرارداد پیش کرتی ہے جس پر تمام نمائندگان نے اس متفقہ منظوری دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی