کراچی میں سٹی کورٹ میں ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کے معاملے پر جاں بحق نوجوان کی والدہ نے فیکٹری اور گودام مالکان کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے مطابق فیکٹری مالکان اور سندھ حکومت کے خلاف جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت دعوی دائر کیا گیا ہے جس میں ہرجانے کی مد میں 5 کروڑ 37 لاکھ روپے ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 21 اگست کو ایم اے جناح روڈ پر واقع غیر قانونی پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کے نتیجے میں 16 سالہ سید اسد شاہ جاں بحق جبکہ سید اظفر شاہ شدید زخمی ہوا۔وکیل کے مطابق فیکٹری اور گودام مالکان کی غفلت کے باعث جاں بحق ہونے والے بچے کی جان گئی، مقدمہ درج ہونے کے باوجود تاحال فیکٹری کو منتقل نہیں کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی