i پاکستان

پاکستان سے مذاکرات کیلئے آر ایس ایس اور سابق بھارتی آرمی چیف کے بیانات خوش آئند ہیں، فاروق عبداللہBreaking

May 16, 2026

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے پاکستان سے مذاکرات کے لیے بھارتی انتہاپسند جماعت آر ایس ایس اور سابق بھارتی آرمی چیف کے بیانات کی حمایت کردی۔اپنے ایک بیان میں فاروق عبداللہ نے اپنے ایک بیان میں پاکستان سے مذاکرات کے لیے آر ایس ایس اور سابق بھارتی آرمی چیف کے بیانات کو خوش آئند قرار دے دیا۔انہوں نے کہاکہ کسی کو تو خیال آیا کہ جنگ کوئی آپشن نہیں ،مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ آر ایس ایس کے سیکرٹری جنرل دتاتریہ ہوسابالے نے دوروز قبل کہا تھا بھارت کو ہمیشہ پاکستان سے مذاکرات کے لیے تیار رہنا چاہیے، بات چیت کے دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں۔اس کے بعد بھارتی فوج کے سابق سربراہ منوج نروانے بھی کہا تھا دونوں طرف لوگوں کے مسائل ایک جیسے ہیں،ان کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی