i پاکستان

سندھ میں بھی کاروباری مراکز بندش اوقات سے مستثنی قرار،نوٹیفیکیشن جاریBreaking

May 16, 2026

پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی کاروباری مراکز کو بندش اوقات سے مستثنی قرار دے دیا۔حکومتِ سندھ کے سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر کی دکانوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس، فوڈ آئوٹ لیٹس، شادی ہالز اور مارکیٹز کو بندش کے مقررہ اوقات سے استثنی دے دیا ہے۔یہ فیصلہ محکمہ داخلہ سندھ کے 10 اپریل 2026 کے لاک ڈائون نوٹیفکیشن کے تحت نافذ بندش اوقات میں نرمی کیلئے کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی