i کھیل

59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بنجی جمپنگBreaking

August 05, 2025

عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے59 برس کی عمر میں بنجی جمپنگ(Bungee jumping) کرکے اپنے مداحوں کو ایک بار پھر حیران کردیا۔ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں انڈونیشیا کے دورے پر ہیں جہاں وہ روایت سے ہٹ کر مختلف تجربات کرتے نظر آرہے ہیں جس میں خطرناک بنجی جمپنگ، کلف جمپنگ اور واٹر سلائیڈنگ وغیرہ شامل ہے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے دورہ انڈونیشیا کے دوران بنجی جمپنگ کا تجربہ کیا، انہوں نے بالی کے ساحل پر 430 فٹ کی بلندی سے بنجی جمپنگ کی۔انہوں نے اس تجربے کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکانٹس پر شیئر کیا۔اس کے علاوہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بالی میں ہی کلف جمپنگ اور واٹر سلائیڈنگ کے بھی تجربات کیے اور خوب لطف اندوز ہوئے۔اس سے قبل انہوں نے گزشتہ سال یوگنڈا کے دورے پر 165 فٹ کی بلندی سے بنجی جمپنگ کی تھی۔یہ ایک ایڈوینچر ہے جس میں ایک شخص مضبوط اور لچکدار رسی کے ساتھ بندھ کر کسی بلند مقام سے نیچے چھلانگ لگاتا ہے۔یہ مقام عام طور پر کسی پل، عمارت، یا پہاڑ کی چوٹی پر ہوتا ہے۔ جیسے ہی شخص نیچے گرتا ہے، رسی کھنچ کر اس کی رفتار کو روکتی ہے اور اسے واپس اوپر کی جانب اچھال دیتی ہے، جس سے ایک جھولے جیسا اثر پیدا ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی