i کھیل

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکانBreaking

May 19, 2026

آسٹریلیا کے ساتھ ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب پر حتمی مشاورت مکمل کرلی گئی ۔ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف کھیلنے والے ون ڈے اسکواڈ میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے، بابر اعظم کی آسٹریلیا کے ساتھ ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ فخر زمان ، سفیان مقیم اور حنین شاہ کی بھی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق فہیم اشرف اور حسین طلعت کا قومی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے، جبکہ محمد رضوان کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے، پاکستان ٹیم 22 مئی سے راولپنڈی میں ٹریننگ کرے گی ، ایک پریکٹس میچ بھی کھیلے گی ۔ شاہینوں اور کینگروز کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز 30 مئی ، 2 اور 4 جون کو کھیلے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی