i کھیل

سلہٹ ٹیسٹ،مشفق الرحیم اور شان مسعود کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ،امپائرز نے بیچ بچا کروایاBreaking

May 19, 2026

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سلہٹ ٹیسٹ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیو میں تنا ئو یکھنے میں آیا۔تفصیل کے مطابق جب بنگلادیش نے 6 وکٹوں پر300 کا ہندسہ عبور کیا تو میدان میں دبا ئوواضح طور پر بڑھتا دکھائی دیا۔ وکٹ کے حصول اور رنز بنانے کی تگ و دو کے دوران ماحول میں تلخی دیکھنے میں آئی۔بنگلادیش کے تجربہ کار بیٹر مشفق الرحیم اور پاکستانی کپتان شان مسعود کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا۔امپائرز کو درمیان میں آنا پڑا تاہم اس مختصر تلخ کلامی نے میچ میں مزید سنسنی پیدا کر دی۔ پاکستان کی جانب سے کپتانی اور فیلڈنگ میں سخت حکمت عملی اپنائی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی