i کھیل

ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی سکواڈ فلوریڈا سے ویسٹ انڈیز پہنچ گیاBreaking

August 05, 2025

قومی ون ڈے سکواڈ فلوریڈا میں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کے بعد ویسٹ انڈیز پہنچ گیا۔ تفصیل کے مطابق پاکستان اسکواڈ آج (بدھ ) کو آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گا۔ ٹریننگ سیشن مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ون ڈے میچز کی سیریز 8 اگست کو شروع ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی