پاکستان جونیر ہاکی ٹیم انڈر 18 ایشیا کپ کھیلنے کیلئے چین روانہ ہوگئی ۔گرین شرٹس ایونٹ کے پہلے میچ میں آج (ہفتہ کو) ہانگ کانگ کیخلاف مدمقابل ہوگی۔ انڈر 18 ایشیا کپ چین کے شہر دازھو میں ہورہا ہے جس میں قومی جونیر ہاکی ٹیم ویزوں کے اجرا میں تاخیرکے باعث روانہ ہوئی۔ ایونٹ میں پاکستان پانچ جولائی کو ہانگ کانگ، چھ جولائی کو سری لنکا، آٹھ جولائی کو بنگلہ دیش اور نو جولئای کو میزبان چین سے مدمقابل ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی