i کھیل

پی ایس بی کا سپورٹس فیڈریشنز میں دو مدتوں سے زائد عہدوں پر برقرار رہنے کا نوٹسBreaking

July 04, 2025

پاکستان سپورٹس بورڈ نے کھیلوں کی فیڈریشنز میں دو مدتوں سے زائد عہدوں پر برقرار رہنے کا نوٹس لیتے ہوئے نیشنل سپورٹس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر نو سپورٹس فیڈریشنز کے عہدیداران کو انتباہی خط ارسال کر دیئے۔خط میں کہا گیا ہے کہ قومی سپورٹس پالیسی کے مطابق فیڈریشن یا ایسوسی ایشن میں کسی بھی عہدیدار کی مدتِ عہدہ چار سال ہے اور کوئی بھی فردمسلسل تین مدت کیلیاس عہدے پر فائزنہیں رہ سکتا ہے، سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق پی ایس بی سے الحاق کیلئے نیشنل سپورٹس پالیسی پر عمل لازمی ہے، خط میں بیس بال فیڈریشن کے عہدداران سید فخر شاہ، شوکت جاوید، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے لیفٹیننٹ کرنل ر وسیم احمد جنجوعہ، مرتضی بنگش، جوڈو فیڈریشن کے کرنل( ر) جنید عالم، مسعود احمد،سلینگ فیڈریشن کے کموڈور ر اکرام طارق کو عہدوں پر موجودگی کو قومی سپورٹس پالیسی کی خلاف ورزی کے مرتکب قراردیا ہے۔ خلاف ورزی کے مرتکب عہدیداران 30 یوم میں اصلاح کرنے کی تنبہیہ کہ گی ہے جس کے بعد متعلقہ فیڈریشنز کو پی ایس بی سے ملنے والے فوائد سے محروم کردیا جائیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی