پاکستان کو پہلاگولڈ میڈل دلوانے والے پہلوان دین محمد انتقال کرگئے۔انہوں نے ایک صدی سے زائد عمر پائی۔پہلوان دین محمد طویل عرصے سے شدید علیل تھے۔ انہوں نے 1954 کے ایشین گیمزمیں پاکستان کے لیے گولڈمیڈل جیتا تھا۔ان کا تعلق باٹا پور لاہور سے تھا۔دین محمد پہلوان نے پاکستان کی طرف سے منیلا میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستان کا پرچم بلند کیا تھا۔یہ اعزاز جیتنے کے لیے انہوں نے فلپائن، بھارت اور جاپان کے پہلوانوں کوشکست دی تھی۔دین محمد پہلوان نے اس کے علاوہ بھی کئی انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی