i کھیل

لیجنڈز لیگ کے مالک کا لائیو نشریات کے دوران پریزینٹر کیلئے پرپوزلBreaking

August 04, 2025

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے مالک نے لیگ کے اختتام پر لائیو نشریات کے دوران لیگ کی پریزنٹر کو پرپوز کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی مختلف ویڈیوز زیر گرد ش ہیں ۔ جنوبی افریقا چیمپیئنز اور پاکستان چیمپئنز کے مابین فائنل میچ کے دروان جہاں شائقین کھلاڑیوں کے بہترین پرفارمنس سے لطف اندوز ہوئے وہیں لیگ کے اختتام پر لیگ کے مالک ہرشیت ٹومر کا تبصرہ سب کو دنگ کر گیا۔میچ کے اختتام پر خاتون پریزینٹر کرشمہ کوٹک نے ہرشیت ٹومر کا انٹرویو کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ کے کامیاب انعقاد پر کس طرح جشن منائیں گے؟پریزینٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لیگ کے مالک نے کہا کہ ایک بار جب یہ ختم ہوجائے تو میں شاید آپ کو پرپوز کرنے والا ہوں۔ لیگ کے مالک کا جواب سن کر پریزنٹر دنگ رہ گئی اور کہا کہ اوہ مائی گاڈ۔ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی