i کھیل

میجر لیگ کرکٹ، حارث رئوف کا جادو چل گیا، 4 وکٹیں لے کر سان فرانسسکو کو فتح دلا دیBreaking

June 16, 2025

پاکستانی فاسٹ بالر حارث رئوف نے امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھاک بٹھا دی۔ سان فرانسسکو کی نمائندگی کرتے ہوئے حارث رئوف نے لاس اینجلس کے خلاف 4 اہم وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔حارث رئوف کی برق رفتار گیندوں نے حریف بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے نہ دیا۔ ان کی شاندار بولنگ کی بدولت لاس اینجلس کی ٹیم بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہی اور سان فرانسسکو نے با آسانی فتح اپنے نام کی۔ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ حارث رئوف کی فارم اور رفتار میجر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی اہمیت کو اجاگر کر رہی ہے۔ فینز نے بھی ان کی کارکردگی کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی