i کھیل

سحرش علی نے یو ایس ورجینیا گولڈ سرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیاBreaking

June 16, 2025

خیبرپختونخوا کی ہونہار اسکواش کھلاڑی بہنوں سحرش علی اور ماہ نور علی نے امریکہ میں ہونے والے یو ایس جونیئر گولڈ اسکواش ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔گرلز انڈر-15 کیٹیگری کے فائنل میں دونوں بہنیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے تھیں۔ سحرش علی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ماہ نور علی کو 3-2 سیٹس سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ماہ نور علی نے بھی رنر اپ رہ کر ٹورنامنٹ میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی۔یہ پہلا موقع ہے کہ یو ایس جونیئر گولڈ اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں دونوں فریق پاکستانی بہنیں تھیں، جسے اسکواش حلقے میں ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔پشاور اور ملک بھر میں دونوں بہنوں کی جیت پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسکواش کے ماہرین نے اسے پاکستانی خواتین کھیلوں کے فروغ کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی