پاکستان کو ایک اور بڑے معر کے میں کامیابی ملی ہے ، نوجوان باکسر بانو بٹ کی بھارتی حریف پر تاریخی فتح حاصل کرلے اسے دھول چٹادی۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی نوجوان بانو بٹ نے ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ 2025 میں بھارتی حریف رِچا شرما کو شکست دی، 9ویں ایشیائی جوجِتسو چیمپین شپ 23 سے 25 مئی تک اردن میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کو تاریخی فتح ملی۔ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ 2025 میں بانو بٹ نے رِچا شرما کو شکست سے دو چار کر کے طلائی تمغہ جیت لیا، یہ کامیابی نہ صرف کھیل میں بلکہ خطے میں پاکستان کی برتری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں ایک سونا اور متعدد کانسی کے تمغے اپنے نام کیے، بانو بٹ جیسے پرعزم نوجوان عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔یہ تاریخی فتح نوجوان نسل کے عزم، محنت اور بلند حوصلے کی روشن مثال ہے، کھیل، تعلیم اور ٹیکنالوجی میں پاکستانی نوجوان مسلسل دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا قائل کر رہے ہیں.
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی