پی ایس ایل 10 فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دینے کے بعد لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے سکندر رضاکو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔اوپنر بیٹرفخر زمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاسکندر رضا نے بہت قربانی دی، میں ان کی جگہ ہوتا تو میچ مس کر دیتا۔عبداللہ شفیق نے کہا کہ سکندررضا طویل سفر کر کے آئے اور بہترین کھیلے ۔سلمان مرزا نے کہا کہ لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی کی کپتانی شاندار رہی، ہمارے لیے سارے میچز ہی فائنل تھے۔حارث رئوف نے کہا کسی ایک پر نہیں پوری ٹیم پر بھروسہ کرتے ہیں، ٹورنامنٹ جس طرح کھیلے کبھی نہیں لگا ہم ٹائٹل نہیں جیت سکتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی