پاکستان سپر لیگ 10 کی چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم نے مجموعی طورپر بہترین کھیل پیش کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں شاہین نے کہا کہ محمد نعیم اور سلمان مرزا میں ٹیلنٹ ہے، یہ پاکستان کا مستقبل ہیں جب کہ سکندر رضا کی آمد فلمی انداز میں ہوئی اورانہوں نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کے نمبر ون کھلاڑی ہیں۔کپتان لاہور قلندرز کا کہنا تھا کہ تیسری ٹرافی میری جیت نہیں، یہ ثمین رانا اور عاطف رانا کی محنت ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی