آئی این پی ویلتھ پی کے

اسلام آباد کے شہری ڈھانچے کا جامع جائزہ لیا جائے گا: ویلتھ پاکستان

February 11, 2026

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے وفاقی حکومت کے وژن اور "اڑان پاکستان" منصوبے کے اہداف کے مطابق اسلام آباد کے شہری نظام کو جدید بنانے، پائیداری، ٹیکنالوجی اور عوام دوست ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک جامع تبدیلی پروگرام شروع کر دیا ہے۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب دستاویز کے مطابق اہم اقدامات میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن، شہر بھر میں ڈیجیٹل پارکنگ نظام کا قیام اور الیکٹرک گاڑیوں کے ذریعے پبلک ٹرانسپورٹ کی جدیدکاری شامل ہے جس کا مقصد کارکردگی اور شفافیت میں اضافہ اور کاربن اخراج میں کمی لانا ہے۔رہائشی شعبے میں سی ڈی اے مشترکہ شراکت ماڈل کے تحت نئی ہاسنگ اسکیمیں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تعاون سے مارگلہ انکلیو کی توسیع موٹر وے تک کرنا اور گارڈینیا ہب سی ڈی اے کی ماڈل نرسری کو جدید باغبانی اور تفریحی مرکز میں تبدیل کرنا شامل ہیجہاں شہری سبزہ زار اور عوامی تفریحی سہولیات یکجا ہوں گی۔ماحولیاتی بہتری کے لیے سی ڈی اے نے ٹھوس کچرے کے انتظام اور ری سائیکلنگ نظام کو ترجیح دی ہے جبکہ ٹریفک کے دبا میں کمی اور بہتر نقل و حرکت کے لیے سگنل فری کوریڈورز بنانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

سی ڈی اے کئی بڑے سیاحتی منصوبوں پر بھی غور کر رہی ہیجن میں تھیم پارک، سفاری پارک، خصوصی فوڈ اسٹریٹ اور عالمی معیار کا فیرس وہیل شامل ہیں۔ مزید تجاویز میں فائیو اسٹار ہوٹلز اور جدید ترین سلاٹر ہاس کا قیام بھی شامل ہے۔دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے معروف ٹان پلانرز، ماہرینِ تعمیرات، آبی ماہرین، ماہرینِ ماحولیات، ماہرینِ معاشیات اور انفراسٹرکچر انجینئرز پر مشتمل ایک وفاقی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ کمیشن اسلام آباد کی موجودہ شہری صورتحال کا جامع جائزہ لے گا اور عالمی بہترین طریقوں کے مطابق مضبوط اور پائیدار شہر کی تعمیر کے لیے سفارشات پیش کرے گا۔تیز رفتار شہری پھیلا، انفراسٹرکچر پر بڑھتا دبا، موسمیاتی خطرات، ماحولیاتی آلودگی اور مربوط منصوبہ بندی میں موجود خلا کے باعث اسلام آباد کے شہری ڈھانچے پر نظرثانی ناگزیر ہو چکی ہے۔توقع ہے کہ کمیشن کی رپورٹ شواہد پر مبنی اور مستقبل پر نظر رکھنے والا لائحہ عمل فراہم کرے گی جو دارالحکومت کی طویل مدتی ترقی کی رہنمائی کرے گا۔سی ڈی اے کے مطابق یہ تمام اقدامات روایتی شہری نظم و نسق سے ہٹ کر اسمارٹ، پائیدار اور جامع شہری منصوبہ بندی کی طرف ایک اہم پیش رفت ہیں تاکہ اسلام آباد آئندہ نسلوں کی ضروریات پوری کرنے والا مثالی دارالحکومت بنتا رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی ویلتھ پاک