i شوبز

دوبارہ نہیں کرنا' یہ فلم نہیں ہے' فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہتازترین

May 13, 2025

معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو سراہا اور بھارت کو دوٹوک وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ نہ کرنا بیٹا ورنہ چھوڑیں گے نہیں۔فہد مصطفی نے ٹی وی پر اپنے شو کے آغاز میں مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ یہ کوئی فلمی سین نہیں، حقیقی دنیا ہے اور یہاں ہر قدم کا موثر جواب دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جہاں ہر مذہب اور قوم کے افراد کو برابری، تحفظ اور عزت حاصل ہے، یہ وہ ملک نہیں جہاں صرف ہندوئوں کا راج ہو۔ یہاں پاکستانی بڑے دل کے مالک ہیں، پاکستانی قوم بھارتیوں سے زیادہ برداشت اور وسعتِ نظر رکھتی ہے۔اداکار نے کہا کہ سب سے بڑا کریڈٹ پاکستانی میڈیا کو جاتا ہے جنہوں نے انتہائی مثبت رپورٹنگ کی اور وہی سب دکھایا جو اصل میں ہوا دوسروں کی طرح جھوٹ کا سہارا نہیں لیا۔انہوں نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں، مگر امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، دوبارہ ایسا کیا تو چھوڑیں گے نہیں۔خیال رہے کہ فہد مصطفی کو ان کے مشہور ڈراموں کے باعث بھارت میں بھی بڑی مقبولیت ملی، لیکن اس موقع پر بھی حق بات کہنے سے وہ پیچھے نہ ہٹے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی