i شوبز

25 سال کی عمر سے پہلے شادی کرنا آسان ہوتا ہے‘ اسامہ خانتازترین

November 03, 2025

معروف اداکار اسامہ خان نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ ایک پروگرام میں انہوں نے شادی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں جس طرح کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں ویسی مجھے ابھی تک کوئی ملی نہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ میں نے اپنے گھر والوں کو بتا دیا ہے کہ میں شادی کرنے کے لیے تیار ہوں لیکن ابھی تک لڑکی نہیں ملی اس لیے شادی نہیں ہوئی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا خیال ہے کہ 25 سال کی عمر سے پہلے شادی کرنا آسان ہوتا ہے لیکن اس کے بعد کافی مشکل پیش آتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی