سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ پنجابی ایک بہت خوبصورت اور جذبات سے بھرپور زبان ہے۔ ایک انٹرویو میں ماہرہ نے کہا کہ جتنے بھی گانے ہوں یا شاعری، پنجابی کی جگہ کوئی دوسری زبان نہیں لے سکتی، اور پنجابی شاعری کا تو کسی سے مقابلہ ہی نہیں۔ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کی پہلی فلم بول بھی پنجابی ثقافت سے جڑی ہوئی تھی اور اس زبان کی سب سے بڑی خوبی اس کی غیر معمولی اظہاریت ہے، جسے کسی اور زبان سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔پنجابی مکالموں کی ادائیگی پر مداحوں کی تنقید کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ کہتے تھے کہ یہ کون سی پنجابی ہے؟ یہ تو اردو جیسی پنجابی بول رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ سب کو وہی ڈائیلاگ یاد رہ گیا جس پر اعتراض کیا جاتا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی