i شوبز

پاکستانی مرد اداکارائوں کو سراہتے ہیں شادی کرنے سے کتراتے ہیں‘ قدسیہ علیتازترین

November 27, 2025

اداکارہ قدسیہ علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شادی کے معاملے میں اس لیے مسترد کیا گیا کیونکہ وہ ایک اداکارہ ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران قدسیہ علی نے کہا کہ پاکستانی مرد اداکارائوں کو سراہتے ہیں شادی کرنے سے کتراتے ہیں۔ انہوں نے کہا آج بھی معاشرہ اداکارائوں کو اسی نظر سے دیکھتا ہے جیسا ماضی میں دیکھا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ آج بھی ہمارے معاشرے کے لوگ اداکارائوں کو پسند کریں گے، انہیں سراہیں گے لیکن کبھی بھی اپنے گھر کا حصہ نہیں بنائیں گے۔قدسیہ علی نے اپنے ساتھ پیش آنے والا حالیہ واقعہ بیان کیا اور کہا کہ میری ایک شخص سے دوستی ہوئی، محبت ہوئی لیکن شادی نہیں ہوسکی کیونکہ کہا یہ گیا کہ لڑکی اداکارہ ہے، شادی کے لیے لڑکی کو اداکاری چھوڑنی ہوگی اس کے بعد ہی کچھ ہوسکے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی