نوجوان گلوکار و اداکار عاشر وجاہت نے انکشاف کیا کہ ہانیہ عامر سے ان کی دوستی اب بھی برقرار ہے، تاہم کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پر وہ اب سوشل میڈیا پر ساتھ نظر نہیں آتے۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کو مثبت انداز میں لیتے ہیں اور اگر وہ درست بنیاد پر ہو تو وہ اپنی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کرتے ہیں۔اداکار نے بتایا کہ ہانیہ عامر کے ساتھ ان کی دوستی اب بھی قائم ہے، لیکن اب وہ خود ہی ان سے کچھ فاصلے پر رہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک معروف اداکار نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ اگر وہ صرف مشہور لوگوں کے ساتھ ہی نظر آئیں گے تو ان کی اپنی کوئی الگ پہچان نہیں بنے گی، لوگ انہیں صرف ان کے دوستوں کے حوالے سے جانیں گے، اس لیے انہیں چاہیے کہ اپنی صلاحیتوں پر توجہ دیں اور ایسا کام کریں جس سے لوگ انہیں ان کی محنت اور فن کی وجہ سے پہچانیں۔عاشر وجاہت نے بتایا کہ وہ اب بھی ہانیہ عامر کے دوست ہیں، تاہم اب وہ اپنی ملاقاتوں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی