i شوبز

عاطف اسلم کانٹینٹ کریئٹرز کے آئیڈیاز نقل کرتے ہیں، خاقان شاہنواز کا دعویتازترین

October 22, 2025

اداکار' ماڈل اور کانٹینٹ کریئٹر خاقان شاہنواز نے دعوی کیا کہ گلوکار عاطف اسلم کانٹینٹ کریئٹرز کے آئیڈیاز نقل کرتے ہیں اور انہیں کریڈٹ نہیں دیتے۔گزشتہ کچھ عرصے سے معروف گلوکار عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرنا شروع کی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔اس بارے میں بات کرتے ہوئے خاقان شاہنواز نے کہا کہ وہ عاطف اسلم کے کانٹینٹ کریئٹر بننے کے زیادہ حامی نہیں ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ اگرچہ انہیں اس پر کوئی ذاتی اعتراض نہیں، لیکن عاطف اسلم نے جو ویڈیوز بنائیں، وہ دیگر کانٹینٹ کریئٹرز پہلے ہی بنا چکے تھے، لہذا انہیں ان تخلیق کاروں کو کریڈٹ دینا چاہیے تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ عاطف اسلم نے چھوٹے تخلیق کاروں کے انداز کی نقل کی اور کریڈٹ بھی نہیں دیا، تاہم لوگ اس پر بات نہیں کرتے کیونکہ وہ خوش ہیں کہ ان کا پسندیدہ گلوکار دلچسپ کانٹینٹ بھی بنا رہا ہے، لیکن ہم جیسے کانٹینٹ کریئٹرز بخوبی جانتے ہیں کہ گلوکار کے پاس وہ آئیڈیاز کہاں سے آئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی