i شوبز

آئمہ بیگ نے شادی کی تصدیق کر دیتازترین

August 07, 2025

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی اور زین احمد کی شادی کی تصدیق کر دی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکارہ نے تصویر جاری کرتے ہوئے اپنی شادی کی تصدیق کی۔انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے کیپشن میں بتایا، گزشتہ رات میں نے اپنے سب سے اچھے دوست سے شادی کرلی۔ الحمدللہآئمہ بیگ نے مزید لکھا کہ یہ اب بھی ایک خواب کی طرح محسوس ہوتا ہے لیکن یہ حقیقت میں ہوگیا ہے۔ انہوں نے دعائوں کی درخواست کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ہم ایک نئے باب کا آغاز کررہے ہیں، ہمیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔گلوکارہ نے اپنی پوسٹ کے اختتام میں مداحوں کو انتظار کرنے کی بھی درخواست کی اور لکھا کہ ہماری سولو تصاویر جلد اپ لوڈ کر رہی ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی