i شوبز

آج کل کے فیمنزم کی حمایتی نہیں، سارہ خانتازترین

July 28, 2025

معروف اداکارہ سارہ خان نے اینٹی فیمنزم کے بیان پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔حال ہی میں سارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انکے فیمنزم بیان سے متعلق ایک نوٹ شامل تھا۔اپنے پیغام میں سارہ خان نے واضح کیا کہ ان کا فیمنزم کا مطلب دوسروں سے مختلف ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ،جب میں کہتی ہوں کہ میں فیمنسٹ نہیں ہوں، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں برابری پر یقین نہیں رکھتی بلکہ میں مکمل طور پر خواتین کے برابر احترام، برابر حقوق اور برابر مواقع پر یقین رکھتی ہوں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سارہ خان نے مزید لکھا کہ، میرا مطلب یہ ہوتا ہے کہ میں آج کل کے فیمنزم کی حمایتی نہیں ہوں۔ میں ایک اصلی، حقیقی فیمنسٹ ہوں، وہ جو مانتی ہے کہ عورت کی طاقت مردوں کی نقل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنی خداداد نسوانیت کو قبول کرنے میں ہے۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے یہ سوچ سمجھ نہیں آتی کہ صبح جلدی اٹھ کر کسی اور کے خواب پورے کرنے کے لیے دفتر جانا تو قابلِ فخر سمجھا جاتا ہے، لیکن اپنے شوہر کے لیے ناشتہ بنانا یا اپنے بچوں کی پرورش کرنا کم تر سمجھا جاتا ہے؟ کب سے ایک وفادار بیوی یا ماں ہونا کمتر بن گیا ہے؟۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی