معروف اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ آج کل کے تعلقات معمولی باتوں پر ٹوٹ جاتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ محبت میں مرد و خواتین کی ایک دوسرے سے حد سے بڑھ کر توقعات رکھنا رشتوں میں بگاڑ کی ایک بڑی وجہ بنتی ہے، خاص طور پر جب لڑکے بلاجواز لڑکیوں سے غیر حقیقی توقعات وابستہ کر لیتے ہیں، تو یہ تعلقات کے ٹوٹنے کا سبب بن جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج کل والدین اپنے بیٹوں کی تربیت پر مناسب توجہ نہیں دیتے۔احسن خان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو تعلیم، شعور اور خودمختاری دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خودمختاری کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ لڑکیاں مذہب، روایات یا سماجی اقدار سے منہ موڑ لیں، بلکہ اس کا مقصد انہیں زندگی کی مشکلات کا سامنا کرنے کے قابل بنانا ہے۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ آج کل کے تعلقات معمولی باتوں پر ٹوٹ جاتے ہیں، اور ان میں سب سے بڑی وجہ ایک دوسرے سے غیر ضروری اور غیر حقیقی توقعات ہوتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی