اداکارہ طوبی انوار نے کہا ہے کہ آج وہ زندگی میں جس مقام پر ہیں یہ ان کی محنت کا نتیجہ ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران طوبی انوار نے کیرئیر سمیت ذاتی زندگی اور اس دوران سامنے آنے والے مختلف چیلنجز سے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم زندگی میں بعض اوقات لوگوں کی سوچ نہیں بدل سکتے۔طوبی انوار نے اپنے شوبز کیرئیر پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ لوگ یہ محسوس کرتے ہیں کہ اداکار بننا آسان ہے لیکن ایسا نہیں ہے، اداکاری میں آئی تو صورتحال بہت مشکل تھی لیکن پھر اللہ نے میرے لیے سب آسان کردیا، آج زندگی کے جس مقام پر ہوں یہ سب اللہ کے فضل و کرم سے، میری محنت کا نتیجہ ہے کیوں کہ جب آپ جواب نہیں دیتے تو اللہ آپ کیلئے جواب دیتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی