معروف گلوکار علی ظفر نے کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ بارے اعلان کرکے لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔گزشتہ روز علی ظفر کراچی ایئرپورٹ پر موجود تھے اور وہاں موجود عملے کی اجازت سے مائیک پکڑا اور مزاحیہ انداز میں اعلان کیا برائے مہربانی جلدی کریں، ورنہ جہاز آپ کے بغیر روانہ ہو جائے گا۔ان کا یہ انداز سن کر مسافروں کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ اسٹاف بھی ہنسنے پر مجبور ہو گیا۔اس انانسمنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں یوزرز نے نہ صرف اسے شیئر کیا بلکہ علی ظفر کے زندہ دل اور فرینڈلی رویے کو خوب سراہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی