اداکارہ علیزے شاہ نے شوبز میں تلخ تجربات پر ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک بار پھر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری کے تلخ تجربات کے سبب ذہنی صحت کو پہنچنے والے نقصان پر روشنی ڈالی ۔علیزے شاہ کے مطابق جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ میں نے انڈسٹری کے لوگوں کو صرف اس لیے بے نقاب کیا کیونکہ مجھے کام چاہیے، شاید انہیں اندازہ بھی نہیں کہ یہ سوچ انہیں کس قدر تکلیف پہنچاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس انڈسٹری میں میرے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی وجہ سے مجھے پی ٹی ایس ڈی سے گزرنا پڑا، میں اس حد تک ٹوٹ گئی تھی کہ خود سے نفرت کرنے اور یہ سوچنے پر مجبور ہوگئی تھی کہ میں اس کا حصہ ہی کیوں بنیں۔انسٹااسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ میرے ساتھ جو غلط ہوا وہ سب کہنے کا مقصد توجہ حاصل کرنا نہیں بلکہ اپنا دل ہلکا کرنا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی