اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ آج کل ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔حالیہ دنوں میں علیزے شاہ کو ان کے لباس، اسٹائل اور موسیقی ویڈیوز میں شرکت پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دبا اور نفسیاتی دبا کے باعث، انہوں نے ایک بڑا فیصلہ کر لیا ہے انہوں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا: I Quit اور ساتھ ہی سوشل میڈیا کو جہنم قرار دیا۔ انہوں نے اپنے تمام سوشل میڈیا پوسٹس بھی ڈیلیٹ کر دیں۔ اس فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین کی رائے تقسیم ہو گئی ہے۔ ایک طرف کچھ لوگ اسے توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی