اداکارہ عمارہ چوہدری نے کراچی میں تنہا رہنے کے دوران اپنے ساتھ آئے خوفناک واقعہ کا انکشاف کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ تنہا رہنے والے شخص کے لیے اس وقت مشکلات بڑھ جاتی ہیں جب وہ بیمار ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دو سال قبل انہیں تنہا رہنے کے دوران کورونا ہوا۔ پہلے دن تو پڑوسیوں نے ان کا خیال رکھا، انہیں جوس وغیرہ دیے اور ان کی طبیعت بھی زیادہ خراب نہ ہوئی لیکن اگلے دن وہ بہت زیادہ بیمار پڑ گئیں۔عمارہ چوہدری نے بتایا کہ اگلے روز وہ پورا دن بیہوش رہیں، دوسرے دن کسی کے دروازہ کھٹکھٹانے پر وہ ہوش میں آئیں اور پریشان رہ گئیں۔ان کے مطابق انہوں نے اپنا فون دیکھا، جس پر گھر والوں کے بہت ساری فون کالز لگی ہوئی تھیں، میسیجز آئے ہوئے تھے، یہاں تک کہ لاہور میں ان کے گھر والوں نے کراچی کے ٹکٹ تک کروالیے تھے۔عمارہ چوہدری نے کہا کہ ان کے گھر والوں نے مالک مکان کا فون کیا، جنہوں نے عمارت میں مینٹینسس دیکھنے والے افراد کو بھیجا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسی وقت ہی پڑوسیوں اور عمارت کے چوکیداروں کو کہا کہ اگر ایسی صورتحال ہو تو گھر آکر دیکھ لیا کریں، جس پر پڑوسیوں اور چوکیداروں کا کہنا تھاکہ انہیں لگا کہ شاید وہ لاہور چلی گئی ہیں، کیوں کہ اکثر وہ ایسے ہی بتائے بغیر آتی جاتی رہتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی