i شوبز

آمنہ ملک کا ساتھی اداکارائوں کو پیسے بچا کر کاروبار کرنے کا مشورہتازترین

October 08, 2025

اداکارہ و ٹی وی میزبان آمنہ ملک نے اپنی ساتھی اداکارائوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کچھ نہ کچھ پیسے بچا کر کسی کاروبار میں سرمایہ کاری کریں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی دو بیٹیاں ہیں اور انہوں نے اپنی بچیوں کی عادتیں خراب نہیں کیں، انہیں گھر کی سادی غذائیں کھانے کی ترغیب دی۔آمنہ ملک نے کہا کہ انہیں جھوٹے لوگ بالکل پسند نہیں، وہ ایسے افراد کے ساتھ ایک دن بھی نہیں گزار سکتیں۔دماغی صحت اور ڈپریشن پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ دماغی مسائل کا سامنے کرنے والے شخص کو ماہرین کے پاس جانا چاہیے، وہ غلطی میں بھی اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے پاس جاکر باتیں نہ کریں، ان سے ان کے مسائل مزید بڑھیں گے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے ساتھی اداکارائوں کو مشورہ دیا کہ وہ کچھ پیسے بچا کر کسی نہ کسی کاروبار میں سرمایہ کاری کریں۔ ایک سوال پر انہوں نے پروڈیوسرز سے کہا کہ وہ ایسی اداکارائوں کو زیادہ کام دیں جو گھر کی کفالت کی ذمہ دار ہوتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی