معروف اداکار عمران عباس نے وطن کے محافظوں کو ایک دل کو چھو لینے والا خراجِ تحسین پیش کیا ہے پاک بھارت کشیدہ حالات میں عمران عباس نے اپنے انداز میں وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے۔عمران عباس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اے وطن کے سجیلے جوانو کا دلگداز ترانہ پیش کیا، جو انہوں نے ان جوانوں کے نام کیا ہے جو اس مشکل گھڑی میں وطن کی سرحدوں کا دفاع کر رہے ہیں۔ اس خوبصورت خراجِ عقیدت کی موسیقی زیشان اور وقاص نیازی نے ترتیب دی ہے۔اداکار نے اس ترانے کے ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا، جس میں انہوں نے وطن سے بے لوث محبت اور فوجی جوانوں کی قربانیوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا، چاہے وہ میدانِ جنگ ہو یا فن کا شعبہ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی