i شوبز

عمران اشرف کی بھارتی پنجابی فلم اینا نوں رہنا سہنا نئیں آندا کا پہلا گانا آل گڈ ریلیزتازترین

August 07, 2025

اداکار عمران اشرف کی کینیڈین بھارتی پنجابی فلم اینا نوں رہنا سہنا نئیں آندا کا پہلا گانا آل گڈ ریلیز کر دیا گیا ہے، جسے سال کا پارٹی اینتھم قرار دیا جا رہا ہے۔ عمران اشرف بہت جلد کینیڈین بھارتی پنجابی فلم اینا نوں رہنا سہنا نئیں آندا میں جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔گزشتہ روز عمران اشرف نے انسٹاگرام پر فلم کا پہلا گانا آل گڈ شیئر کر دیا۔فلم کے مرکزی اداکار رنجیت باوا نے اسے گنگنایا ہے اور گانے کی ویڈیو میں پارٹی کا ماحول دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم 22 اگست کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔اینا نوں رہنا سہنا نئیں آندا کا ٹیزر گزشتہ ماہ جاری کیا گیا تھا، اس میں عمران اشرف مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، فلم کی ہدایات روپن بال دیں گے، جب کہ اس میں بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار جیسی گل بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔فلم کی زیادہ تر کاسٹ کینیڈین نژاد بھارتی اداکاروں پر مشتمل ہے، تاہم اس میں دیگر پاکستانی پنجابی اداکار بھی نظر آئیں گے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں رنجیت باوا، مینڈے ٹکھڑ، سپنا پبی، نمال رشی، ناصر چنیوٹی اور نوپریت بانگا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی