معروف اداکار اور ٹیلی ویژن ہوسٹ عمران اشرف کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی۔اداکار عمران اشرف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی خراب صحت کی اطلاع دی۔ اپنی اسٹوری میں اداکار عمران اشرف نے اپنے پرستاروں کو ہیلتھ اپڈیٹ دیتے ہوئے ان سے درخواست کی ہے کہ مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔اگرچہ اداکار نے اپنی پوسٹ میں اپنی طبیعت کی خرابی کی کوئی واضح وجہ یا تفصیل نہیں بتائی تاہم ان کے مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں کرتے نظر آرہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی