i شوبز

عمران اشرف میرے رشتے دار ہیں' سجل ملکتازترین

April 28, 2025

سوشل میڈیا کی معروف شخصیت، اینکر و ٹک ٹاکر سجل ملک نے اداکار عمران اشرف کے ساتھ تعلق کا انکشاف کیا ہے۔سجل ملک نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اداکار عمران اشرف کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں بات کی۔انہوں نے بتایا کہ اداکار عمران اشرف میرے رشتے دار ہیں، وہ میری والدہ کے کزن ہیں تو ظاہر ہے وہ میری والدہ کو جانتے ہیں لیکن میری ان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی کیونکہ وہ صرف اہم خاندانی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں۔ٹک ٹاکر نے بتایا کہ ہمیں فخر ہے کہ عمران اشرف ہمارے رشتے دار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی