معروف اداکارہ حنا رضوی نے اپنے ساتھ ہونے والے آن لائن فراڈ کا انکشاف کیا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ آن لائن خریداری بہت خطرناک ہوتی ہے، کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ کب انسان بے وقوف بن جائے۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے ایک مرتبہ آن لائن ای بائیک خریدنے کی کوشش کی، جس کے لیے انہوں نے ایک کمپنی سے رابطہ کیا، کمپنی نے ان سے اچھی خاصی رقم طلب کی، جو انہوں نے ادا کر دی۔بعد ازاں کمپنی نے انہیں اطلاع دی کہ آپ کی بائیک روانہ کر دی گئی ہے، لیکن کچھ دیر بعد بتایا کہ جس ٹرک میں بائیک آرہی تھی، اسے پولیس نے روک لیا ہے، لہذا آپ کوئی اور بائیک خرید لیں۔ان کا کہنا تھا کہ دوسری بائیک مزید مہنگی تھی، چنانچہ انہوں نے مزید رقم بھیج دی، رقم ملنے کے بعد کمپنی نے اپنا نمبر بلاک کر دیا اور وہ بائیک آج تک انہیں موصول نہیں ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی