اداکارہ عروہ حسین کے ایک بار پھر امید سے ہونے کی خبریں زیر گردش ہیں۔سال 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے گلوکار فرحان سعید اور عروہ حسین کے ہاں 3 جنوری 2024 کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جسکا نام انہوں نے جہاں آرا رکھا۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر عروہ حسین کا ایک کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں فینسی جوڑے اور دلکش جیولری میں ملبوس کیمرے کے سامنے ادائیں دکھاتے اور حسن کی نمائش کرتے دیکھا گیا۔عروہ حسین کی ویڈیو منظرعام پر آنے کی دیر تھی کہ انکے بیبی بمپ کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے یہ قیاس کرنا شروع کردیا کہ عروہ حسین امید سے ہیں اور فرحان سعید کیساتھ اپنے دوسری بچے کی توقع کررہی ہیں۔تاہم ان افواہوں اور قیاس آرائیوں میں کتنی صداقت ہے اس پر اداکارہ کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی