اداکارہ عروہ حسین کی سالگرہ پر انکی بہن ماورا حسین نے یادگار تصاویر کے ساتھ ایک محبت بھری وش بھی لکھ دی۔عروہ اور ماورا کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ان اداکاراں کی فہرست میں ہوتا ہے جو بہنیں ہیں اور دونوں ہی اداکاری کے معاملے میں سپر ہٹ ہیں۔عروہ حسین نے اپنی سالگرہ شوہر و سپر اسٹار فرحان سعید کے ساتھ پاکستان کے شمالی علاقاجات جاکر منائی۔جہاں فرحان سعید نے سالگرہ کے موقع پر اسپیشل برتھ ڈے وِش سوشل میڈیا کی زینت بنائی وہیں ماورا حسین نے بھی اس دن کو سوشل میڈیا پر سیلیبریٹ کرتے ہوئے عروہ کے ساتھ اپنی چند یادگار تصاویر شیئر کیں۔شیئر کی گئیں تصاویر میں دونوں کی بچپن، جوانی اور ماورا کی شادی پر ساتھ لی گئیں تصاویر شامل ہیں۔ان یادگار جھلکیوں کے ساتھ ماورا حسین نے اپنی بہن کے لیے ایک دعاں سے بھرا پیغام بھی لکھا۔ماورا نے لکھا کہ سالگرہ مبارک، دعا ہے اس سال تم بس ہنستی مسکراتی رہو، ہماری زندگیوں کو مزید رنگین بناتی رہو، تمھاری ہر دعا اور خواب پورے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی