سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اپنی ساس اور سسر کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں۔حال ہی میں عتیقہ اوڈھو نے ٹی وی پروگرام کیا ڈراما ہے میں دستک نامی ڈرامے پر تبصرہ کیا، جس میں طلاق کے بعد بچوں کے معاملات کو بھی دکھایا گیا ہے۔ڈرامے اور سماج پر بات کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ پاکستانی سماج میں اب بھی خواتین کی طلاق سب سے بڑا مسئلہ ہے، یہاں تک کہ پڑھے لکھے خاندانوں میں بھی طلاق یافتہ خواتین کو اچھا نہیں سمجھا جاتا۔داکارہ کے مطابق اگر کوئی طلاق یافتہ خاتون ملازمت کرکے اپنے بچوں کی پرورش کرے اور گھر چلائے تو بھی لوگوں کو مسئلہ ہوتا ہے۔عتیقہ اوڈھو نے ساس اور سسر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ طلاق ہوجانے کے باوجود ان کے سسرالیوں نے ان کا ساتھ دیا، ان کی ساس اور سسر انہیں پیار کرتے اور ان کا خیال رکھتے تھے۔پروگرام کے دوران ساس اور سسر کی محبت اور شفقت کو یاد کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو آبدیدہ ہوگئیں اور انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے سسرالی ان کے ساتھ بہت اچھے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی