اداکارہ عروسہ صدیقی چند ماہ سے شوبز انڈسٹری سے غائب تھیں جس کی وجہ بتاتے ہوئے انھوں نے مداحوں کو ایک خوشخبری بھی سنائی ہے۔ڈراما قدوسی صاحب کی بیوہ سے شہرت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ 40 سالہ عروسہ صدیقی نے بالآخر مداحوں کو اپنی غیر حاضری کی وجہ بتا دی۔ عروسہ صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت لمحے سے گزری ہیں۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ ایک ماہ قبل دوسرے بیٹے کی ماں بنی ہیں۔ ننھے فرجاد کی آمد نے ان کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دیا ہے۔عروسہ صدیقی نے اپنے وی لاگ میں یہ خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کا دوسرا بچہ ہے۔ پہلا بیٹا سات سال قبل پیدا ہوا تھا۔عروسہ صدیقی نے بتایا کہ چالیس سال کی عمر میں ماں بننے کے باعث اس بار ریکوری کچھ مشکل رہی لیکن ساس اور سسر کی سپورٹ نے سب آسان کر دیا۔ جو لاہور سے آ کر ان کے ساتھ رہے اور ہر طرح کا سہارا دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی