اداکارہ ماریہ ملک نے انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ پیش آنے والے ہراسانی کے واقعات پر لب کشائی کی ہے۔اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جب تین سال قبل انڈسٹری میں قدم رکھا تو میں مرکزی کردار کرنا چاہتی تھی لیکن پروڈکشن ہائوس مجھے سپورٹنگ کردار دیتے تھے، جس پر منع کرنے سے ان کا رویہ عجیب ہو جاتا تھا۔ ایک سوال پر اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری کہیں محفوظ ہے اور کہیں محفوظ نہیں ہے، میرے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہوا اس لیے میں اس پر زیادہ بات نہیں کر سکتی، اب سوشل میڈیا کا دور ہے، کچھ غلط کرنے سے لوگ بھی ڈرتے ہیں، انڈسٹری میں لوگوں کے ساتھ ہراسانی کے واقعات سنے ہیں، اس لیے مجھے لگتا ہے کہیں نہ کہیں انڈسٹری غیر محفوظ ہے۔ ماریہ ملک نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات سے بچنے کیلئے میں زیادہ ملنا جلنا نہیں رکھتی اور صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی