سینئر اداکار توقیر ناصر نے موجودہ شوبز رجحانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل کی اداکارائیں خوبصورتی کے چکر میں سرجری کرا کر اپنے چہرے ربڑ جیسے بنا لیتی ہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے توقیر ناصر نے کہا کہ ان کے خیال میں پرانے فنکار زیادہ بہتر تھے، کیونکہ وہ اپنے کام سے زیادہ مخلص ہوتے تھے، ان کے لیے صرف ظاہری شکل و صورت اہم نہیں ہوتی تھی، اس وقت کردار نگاری باقاعدہ اور سنجیدہ انداز میں کی جاتی تھی جب کہ آج کل سب صرف خوبصورت نظر آنے کی دوڑ میں لگے ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دور میں اداکارائیں سرجری نہیں کرواتی تھیں، زیادہ سے زیادہ فیشل کرواتی تھیں، جب کہ آج کل کی اداکارائیں چہرے کی سرجری کرا کے اپنے خدوخال بگاڑ لیتی ہیں اور ان کے چہرے ربڑ جیسے ہو جاتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی