اداکارہ افشین حیات نامور اداکارہ و ماڈل مہوش حیات کی بہن نکل آئیں۔ ڈرامہ سیریل ڈائن میں آج کل مہوش حیات کو مرکزی کردار میں دیکھا جا رہا ہے۔مہوش حیات کو ڈرامہ شائقین 7 سال بعد چھوٹی اسکرین پر دیکھ کر خوب انجوائے کر رہے ہیں۔بہت کم ڈرامہ شائقین جانتے ہیں کہ ڈرامہ سیریل ڈائن میں زکیہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کی بہن ہیں۔مہوش حیات کی بڑی بہن افشین حیات نے 2022 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ اداکارہ افشین کو انڈسٹری میں متعارف کروانے والی ان کی بہن مہوش حیات ہی تھیں۔اداکارہ افشین حیات نے مہوش حیات کے ساتھ ٹیلی فلم اجازت میں ڈیبیو کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی