i شوبز

اگر جاوید اختر کو دوبارہ بلایا گیا تو جوتوں سے استقبال کیا جائیگا' نادیہ خانتازترین

May 07, 2025

معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے بھارت کے پاکستان مخالف رویے، جعلی بیانیے، اور جاوید اختر جیسے شخصیات کی پاکستان میں پذیرائی پر سخت تنقید کی ہے۔ اپنے ٹی وی شو کے دوران نادیہ خان کا کہنا تھا مجھے نہیں سمجھ آتی کہ فیض میلے میں جاوید اختر کو کیوں بلایا گیا؟ جب وہ بدتمیزی پر اترے تو ان کے لیے موسیقی کی شام سجائی گئی، لوگ ان کے پیروں میں بیٹھے ہوئے تھے۔ ایسے لوگوں کو عزت دینا ہماری کمزوری بن گئی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جاوید اختر کو دوبارہ پاکستان بلایا گیا تو وہ بھرپور احتجاج کریں گی۔ انہوں نے کہا اگر مستقبل میں بھارت اور پاکستان کے تعلقات بہتر بھی ہو جائیں، تب بھی جاوید اختر کو پاکستان نہیں آنا چاہیے۔ اور اگر آیا، تو اس کا استقبال خاص پالش کیے ہوئے جوتوں سے کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی