i شوبز

احمد علی بٹ اور یاسر حسین بھی بروقت معاوضہ نہ ملنے پر بول پڑےتازترین

July 16, 2025

معروف اداکار و ہدایت کار یاسر حسین اور اداکار احمد علی بٹ بھی بر وقت معاوضہ نہ ملنے پر بول پڑے۔یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ اداکارہ حمیرا اصغر چل بسیں، اب ان کی مغفرت کے لیے دعا کرنی چاہیے لیکن محمد احمد جیسے لیجنڈ اداکار زندہ ہیں، ان کے لیے بات کریں۔انہوں نے لکھا کہ کوئی قانون بنایا جانا چاہیے، کام کروانے والوں کو کچھ خیال کرنا چاہیے، وہ وقت پر معاوضہ ادا کریں۔یاسر حسین نے لکھا کہ بروقت معاوضہ ملنے پر لوگ خوش رہیں گے، اس لیے اداکاروں کو وقت پر معاوضہ ملنا چاہیے۔احمد علی بٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ عام طور پر پروڈکشن ہائوسز اور ٹی وی چینلز کی جانب سے کسی کو بھی معاوضہ دینے کا وقت 60 سے 90 دن تک کا ہوتا ہے لیکن مذکورہ وقت بہت طویل بن جاتا ہے۔احمد علی بٹ نے لکھا کہ انڈسٹری میں کچھ لوگ ہی ہیں جو بر وقت معاوضہ ادا کرتے ہیں، باقی سب کی کوشش ہوتی ہے کہ کام کرنے والے افراد اپنا معاوضہ بھیک کی طرح مانگیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی